اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس، بھارتی وزیر قیادت کے بیانات پر سینیٹرز کا اظہار خیال
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 14:04
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیت کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹرز نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف اظہار خیال کیا، سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فوج پر اعتماد کرنا چاہئیے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ترین ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے جبکہ ہمیں اس مسئلے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنا چاہئیے.
سینیٹر کلثوم پروین نے بھی اس بات کی تائید کی کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں.(جاری ہے)
سینیتر شاہی سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت اتنی ترقی کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کو دھمکی دے، شاہی سید کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیں پاکستانی قوم کہتی ہے اور ہم پاکستان ہی میں قوموں اور فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں. بھارتی قیادت کت بیانات پر سینیٹر نہال ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ، مودی گرج رہا ہے لیکن ہم برس کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ مودی کی طرح حسینہ واجد بھی کمزرو ہیں .
نریندر مودی چائے بیچتے بیچتے وزیر اعظم بنے ہیں اس طرح کے بیانات سے کہیں انہیں پھر سے چائے بیچنی نہ پڑ جائے ، انہوں نے اعادہ کیا کہ ہم نے پہلے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا اب بھی منہ توڑ جواب دیں گے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.