رمضان المبارک ،مسجد اقصی میں روزہ داروں کیلئے60 ہزار افراد کی افطاری کا اہتمام
جمعرات 11 جون 2015 14:09
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسجد اقصیٰ کی انتظامی کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران نمازیوں اور روزہ داروں کی خدمت کیلئے قبلہ اول میں 60 ہزار افطاریوں انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ نمازیوں کو قبلہ اول میں لانے کیلئے البیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے 1600 بسیں بھی فراہم کی جائینگی۔اقصیٰ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امیر الخطیب نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں افطاری کا پروگرام ہوگا اور تقریبا 60ہزار افراد افطار کرینگے۔
اس کے علاوہ مجموعی طورپر 1600چلائی جائینگی جن میں اندرون فلسطین، بیت المقدس اور مغربی کنارے سے نمازیوں کو قبلہ اول میں لانے میں مدد دی جائیگی۔افطاری کے علاوہ سحری کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے جو نمازی رات قبلہ اول میں گزاریں گے ان کیلئے سحری کے کھانے کا بھی انتظا م ہوگا۔(جاری ہے)
سحری میں پانی، کھجور، دودھ اور روٹی مہیا کی جائیگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول میں افطار کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں تاکہ صہیونی دشمنوں کو یہ پیغام دیا جاسکے فلسطینی قوم قبلہ اول کو تنہا نہیں چھوڑ رہی ہے۔
دوسری جانب البیارق فاؤنڈیشن کے سربراہ وفیق درویش کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہ صیام کے دوران زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو قبلہ اول میں لانے کا انتظام کیا ہے۔ اس سلسلے میں ماہ صیام میں 1600 بسیں چلائی جائیں گی جن میں فلسطین بھر سے نمازیوں کی قبلہ اول میں مفت آمدوورفت کا انتظام کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.