علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء کے داخلوں کا عمل مکمل
جمعرات 11 جون 2015 18:47
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور یونیورسٹی نے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب تمام امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردئے ہیں۔ طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمیشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن فولڈر سے کرسکتے ہیں۔
اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمیشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں آبجیکشن ایڈمیشن فارمز کے فولڈر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جن امیدواروں کو داخلے کی تصدیق یا اعتراض شدہ اور نا مکمل داخلہ فارمز کے باکس سے اپنے داخلے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہ ہوں تو انہیں چاہئے کہ فوری طور پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈپلیکیٹ داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ، بلاک نمبر 4 میں واقع آئی ایم یو سیکشن کے ایڈریس پر جلد از جلد ارسال کر دیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.