جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پر بھارتی دھمکیوں کے خلاف کل ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا
لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد،اور پشاور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے علماء کرام نریندر مودی کے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعترافی بیان ،بھارتی دھمکیوں کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں ‘حافظ محمد سعید
جمعرات 11 جون 2015 19:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پر بھارتی دھمکیوں کے خلاف بروز ( جمعہ) کو ملک گیر سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا۔لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماء کرام نریندر مودی کے پاکستان کو دولخت کرنے کے اعترافی بیان اور بھارتی دھمکیوں کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔
جماعۃالدعوۃ کی طرف سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ملک بھر کی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین راہداری منصوبہ اور کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو گیدڑبھبھکیاں لگانے میں مصروف ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.