عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جمعہ 12 جون 2015 14:37
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اداکارہ میرا کو گرفتار کر کے 17جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔
(جاری ہے)
اداکارہ میرا کے خلاف ان کے مبینہ سابق شوہر عتیق الرحمن نے استغاثہ دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا ان کی بیوی ہے اور اس نے بغیر طلاق کے کیپٹن نوید نامی شخص سے نکاح کیا جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور تعزیرات پاکستان کے بھی خلاف ہے، عتیق الرحمان نے اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری مقدمہ عدالت کے ذریعے چلانے کی درخواست کی تھی۔
کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کو نکاح پر نکاح کے الزام میں متعدد نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 17جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.