قومی اسمبلی اجلاس، آفتاب شیر پاؤ نے نے وفاقی وزیر سیفران کو بات کرنے سے روک دیا
جمعہ 12 جون 2015 14:49
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو بات کرنے سے روک دیا ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں فاٹا کیلئے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو ناکافی ہیں بلکہ حکومت فاٹا کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں آئینی حصہ مقرر کرے اور جو فاٹا کا حصہ بنتا ہے وہی اس کو ادا کیا جائے ۔
ان کی تقریر کے اختتام پر وفاقی وزیر سیفران جنرل(ر) عبدلقادر بلوچ نے اس حوالے سے جواب دینا چاہا تو آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی یہ روایت نہیں کہ وزیر فوراً اراکین کی تقریروں کا جواب دیں جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار جب بجٹ پر بحث سمیٹیں گے تو ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا جواب دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.