ایل این جی درآمد‘ پاکستان اور قطر کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے
جمعہ 12 جون 2015 16:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی درامد کے حوالے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے حکومتی سطحوں پر ہونے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعطل ادائیگی کے طریقہ کار اور سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ (ایس بی ایل سی) کے اجراء کے حوالے سے پیدا ہوا ہے۔ فی الحال پاکستان سٹیٹ آئیل (پی ایس او) سپاٹ پرچیزز کے ذریعے ایل این جی خریداری کر رہی ہے کیونکہ قطر کے ساتھ ایل این جی ڈیل حکومتوں کی سطح پر ناکامی سے دو چار ہو گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ایشو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کو بتایا تھا کہ ایل این جی سپلائی کے لئے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ مذاکرات بعض غیر حل شدہ ایشوز کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے تھے جس میں ادائیگی کے طریقہ کار اور ایس بی ایل سی کا اجراء شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی ان مسائل کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے جن کو آئی پی پیز اور فنانس ڈویژن نے حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر گیپ کو پورا کرنے کے لئے گیس کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ اجلاس کے دوران فنانس سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود کو ہدایت کی گئی کہ وہ ادائیگیوں کے طریقہ کار کے معاملے کو حل کرے جبکہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو ایس بی ایل سی کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.