فلم ” پی کے “ چین میں 4500 سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش، 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیاہے،ہدایت کار راجکمار ہیرانی
جمعہ 12 جون 2015 17:42
ممبئی ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) بالی وڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے کہا کہ فلم ” پی کے “ نے چین میں توقع سے بڑھ کر بزنس کیا ہے ۔
(جاری ہے)
راجکمار ہیرانی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کی فلم ” پی کے “ حال ہی میں چین میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے چونکہ یہاں کے لوگوں کے مذہب کے حوالے سے اعتقادات بالکل مختلف ہیں اس لیے انہیں فلم کے یہاں زیادہ بزنس کی توقع نہ تھی لیکن وہ فلم کے بزنس کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ۔
فلم نے ریکارڈ بزنس کیا ہے ۔ یہاں کے فلم بینوں نے فلم کو بے حد سراہا ہے اور اچھا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ یہ فلم یہاں کے 4500 سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ۔ فلم نے اب تک یہاں 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیاہے۔ آئندہ دنوں میں مزید بزنس کی توقع ہے ۔ چین میں اس فلم کی شاندار نمائش جاری ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.