پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے پلیٹ فارم سے
نمائندہ کاشتکاروں کے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں ‘سابق وزیرچوہدری محمداقبال
جمعہ 12 جون 2015 18:07
ملتان۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے پلیٹ فارم سے نمائندہ کاشتکاروں کے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں جو زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں جنہیں میں ایوانِ اقتدار تک پہنچا کر ان پر عمل درآمد کرانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ یہ بات سابق وزیر خوراک و مال چوہدری محمد اقبال نے پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے زیر انتظام مقامی ہوٹل میں دو روزہ قومی کانفرنس برائے زرعی ترقی کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک 97 فیصد کاشتکار کمیونٹی کو نمائندگی نہ ملی تو اس وقت تک ان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد لائق تحسین ہے۔(جاری ہے)
اس سے کاشتکاروں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز حکام بالا تک پہنچائی جائیں گی۔ کانفرنس کے شرکاء سے سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک فقیر نصرت حسین نے گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے نمائندہ کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ وائیڈ آرگنائزیشن (WWO) کا مقصد اس تنظیم کو گراس روٹ لیول تک لے کر جانا ہے تاکہ کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے مئوثر طور پر اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے لائیو سٹاک کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کسان سب سے زیادہ ان ڈائریکٹ اور ڈائریکٹ ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ برس کھادوں کی درآمد پر 14 ارب کی سبسڈی دی گئی لیکن اس کے باوجود ایک بھی بوری کاشتکاروں تک نہیں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہمیں کاشتکاروں کے مسائل سمجھنے اور انہیں حکام بالا تک پہنچانے اور فصلوں کی پیداوار، مارکیٹنگ اور دوسرے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے بھی چیمبر کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کر کے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے انقلابی اقدامات کے لئے تجاویز سے حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا۔قبل ازیں پنجاب چیپٹر کی صدارت کے لئے چوہدری محمد اقبال کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.