گوجرانوالہ میں با سی کھا نا کھا نے سے 5 بچوں کی حا لت غیر ہو گئی

جمعہ 12 جون 2015 21:32

گوجرانوالہ۔12 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) گوجرانوالہ میں با سی کھا نا کھا نے سے 5 بچوں کی حا لت غیر ہو گئی ،ریسکیو اہلکا روں نے بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

نو شہرہ رو ڈ کے رہا ئشی مقصود احمد نے اپنے بچوں 10 سالہ عا ئشہ، 7 سالہ ما ہ نو ر، 5 سا لہ فیضان علی، 3 سالہ زبیر علی اور2 سالہ مہر علی کو رات کے پکے ہو ئے با سی چا ول کھلا ئے جنہیں کھا تے ہی بچوں کی حا لت غیر ہو گئی جس پر مقصود احمد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کر بچوں کو تشو یشناک حا لت کے باعث ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :