لاہور : این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، تحریک انصاف کے وکلا نے چئیر مین نادرا کے خلاف کارروائی کی استدعا کر دی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:59
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے نادرا کی جانب سے پیش کی جانے والی سپلیمنٹری رپورٹ پر اعتراضات واضح کیے، پی ٹی آئی کے وکلا نے سوال کیا کہ چئیر مین نادرا بتائیں کہ سپلیمنٹری رپورٹ کس کے کہنے پر بنائی گئی ہے، چئیر مین نادرا نے جواب دیا کہ سپلیمنٹری رپورٹ سردار ایاز صادق اور عمران خان کے وکلا کے کہنے پر بنائی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکلا نے سوال کیا کہ نادرا کی جانب سے جاری کی گئی دونوں رپورٹس میں تضاد کیوںہے، چئیر مین نادرا کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری رپورٹ میں جو کچھ رہ گیا ہے اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پی ٹی آئی کے وکلا کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کی گئی دونوں رپورٹس میں تضاد ہے.
پہلی رپورٹ میں بتایا گیا لہ این اے 122 میں بے ضابطگی ہوئی جبکہ دوسری رپورٹ میں سردار ایاز صادق کا کلین چٹ دے دی گئی، تحریک انصاف کے وکلا نے چئیر مین نادرا کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے، تاہم کیس کی مزید سماعت جاری ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.