اسپین کی شہزادی کرسٹینا پر دھوکہ دہی کا الزام ، شاہی لقب واپس لے لیا گیا
ہفتہ 13 جون 2015 12:07
بارسلونا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) اسپین کے موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم نے اپنی بہن شہزادی کرسٹینا سے ان کا شاہی لقب ’ڈوئچے آف پالما مایورکا‘ واپس لے لیا ہے، یہ اقدام شہزادی کرسٹینا پر دھوکہ دہی کا الزام لگنے کے بعد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 49سالہ شہزادی کرسٹینا اپنے شوہر ’اناکی ارداگارن‘ کے ساتھ دھوکہ دہی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہیں، جنہیں منی لانڈرنگ، غبن اور دھوکہ دہی جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
اس مقدمے کی وجہ سے شہزادی کے شوہر اناکی ارداگارن پہلے ہی اپنا شاہی لقب ’ڈیوک‘ کھو چکے ہیں۔ عدالت کی طرف سے اس شاہی جوڑے کے مقدمے کی سماعت رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ شہزادی کرسٹینا کے وکیل ’میکائیل روکا‘ کے مطابق شہزادی نے خط کے ذریعے بادشاہ سے اپنا لقب واپس لینے کی اپیل کی تھی، جبکہ شاہی محل کے ذرائع کے مطابق موجودہ بادشاہ اور شہزادی کے بھائی خط ملنے سے پہلے ہی اپنی بہن کا شاہی لقب واپس لینے کا فیصلہ کر چکے تھے اور اس فیصلے کے متعلق شہزادی کو بادشاہ نے فون کر کے آگاہ کر دیا تھا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.