ایران اور عالمی طاقتوں میں تاریخی سمجھوتا طے ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے
ہفتہ 13 جون 2015 16:13
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ایسے میں جب ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی سمجھوتا طے ہونے کی حتمی تاریخ میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں، ایرانی جوہری مذاکرات کاروں کے قریبی سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ پیش رفت کی رفتار خاصی سست دکھائی دیتی ہے۔ذرائع نے روسی خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ یہ سست روی پریشانی کی باعث ہے، کیونکہ 30 جون کی ڈیڈلائن سے قبل مذاکرات کی حتمی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے۔
بات چیت کا تازہ ترین دور جمعے کو ویانا میں ہوا۔ایران اس بات پر بضد ہے کہ نئے سمجھوتے کے ایک حصے کے طور پر، بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ملک کی فوجی تنصیبات تک رسائی نہیں دی جا سکتی۔ اِن تنصیبات کا معائنہ مغربی ملکوں کا ایک کلیدی مطالبہ ہے۔(جاری ہے)
ڈیری کِمبل ’آرمز کنٹرول ایسو سی ایشن‘ کے سربراہ ہیں۔ اْنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ہے کہ مذاکرات کار جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے تک رسائی دینے کے سلسلے میں سودے بازی کی کوشش کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں، محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ایران کو ضروری رسائی فراہم کرنا ہوگی‘۔ جیف رتھکے نے کہا کہ ایران کو سمجھوتا طے کرتے وقت ضروری رسائی دینا ہوگی، جس کے بغیر ہم تعزیرات میں نرمی کے معاملے پر آگے نہیں بڑھ سکیں گے‘۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.