پنجاب کے صوبائی بجٹ میں محکمہ پولیس کے لئے 100سے زائد نئے پروجیکٹس میں شامل
ہفتہ 13 جون 2015 16:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پنجاب کے صوبائی بجٹ میں محکمہ پولیس کے لئے 100 سے زائد نئے پروجیکٹس کی منصوبہ بھی کی گئی ہے ۔ امن عامہ ا ور سیفٹی امور کے لئے رقوم کا تخمینہ 123 ارب روپے لگایا ہے جو گزشتہ سال سے 9.03 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے 89.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 2.59 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ رقوم تنخواہیوں اور دیگر امور پر خرچ ہوں گی ۔
94 جاری سکیموں کے لئے 21.5 ملین جبکہ نئی سکیمون اور پروجیکٹس کے لئے 1.67 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ جاری سکیموں میں سے سب سے زیادہ رقم 100 ملین روپے قربان لائن لاہور میں پنجاب پولی س کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے قیام کے لئے رکھی گئی ہے ۔(جاری ہے)
نئے پروجیکٹس میں سب سے زیادہ رقوم ایک ارب روپے انسداد دہشت گودی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کے لئے رکھی گئی ہے اور اس مد میں 4.4 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
دیگر پروجیکٹس میں نالج مینجمنٹ سسٹم ، 72 نئے تھانوں اور 80 پولیس سروس سنٹرز کا قیام شامل ہے ۔گزشتہ سال پولیس ڈیپارٹمنٹ کو 81 ارب روپے مختص کئے گئے جن میں سے 75 ارب روپے استعمال کئے گئے ۔ محکمہ جیل خانہ اور پریزن( Prisons ) کے لئے 3.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ ریسکیو 1122 کے لئے بھی 3.188 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور یہ فنڈز 62 تحصیلوں میں ریسکیو 1122 دفاتر کے قیام کے لئے بروئے کار بھی لائے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.