راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، فاٹا، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں اہم کامیابیاں ملیں۔ آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 16:23
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عجب کو شروع ہوئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے. آئی اسی پی آر نے بتایا کہ اس ایک سال کے دوران پاک فوج کو فاٹا، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایک سال میں 2763 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے 837 ٹھکانے تباہ کر دئے گئے.
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں ہزاروں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے میں لیا گیا 253 ٹن بارودی مواد تباہ کیا گیا، جبکہ خفیہ اطلاعات پر 9 ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے. شہروں میں موجود 218 دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے. علاوہ ازیں اسلحے میں میں مختلف نوعیت کا 18 ہزار سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا جسے قبضے میں لیا گیا قبضے میں لیے گئے اسلحے میں اسنائپرز، راکٹ لانچرز اور رائفلیں بھی شامل ہیں، دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے اسلحہ کی کل تعداد 18087 ہے. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 357 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا. آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران آپریشن ضرب عضب کی بدولت نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.