پنجاب ریونیو اتھارٹی 72ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کر لے گی،جی ایس ٹی کی شرح 16فیصد سے کم کر کے 2سے10فیصد کی گئی ہے ،ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے انعامی سکیم شروع کی جا رہی ہے
انفراسٹر اکچر ڈویلپمنٹ سیس سندھ میں بھی عائد ہے ،پنجاب میں نافذ ہونے سے 5ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء“ سے گفتگو
ہفتہ 13 جون 2015 18:23
لاہور ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں دیا گیا ٹیکس ہدف 72ارب روپے حاصل کر لیں گے ۔بجٹ میں جن دس نئی اشیاء پر جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے ان اشیاء پر 16فیصد جی ایس ٹی کی بجائے 2فیصد سے لے کر 10فیصد تک جی ایس ٹی لگایا گیا ہے ۔گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے موقع پر ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
13 جون۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لانڈری اینڈ ڈرائی کلینرز،کار آٹو موبل ڈیلرز،آٹو ورکشاپ،گھریلواستعمال کی الیکٹرونکس مصنوعات،ہیلتھ کیئر،جیمز اور فزیکل فٹنس کلبز،ٹورز اینڈ ٹریولر ایجنٹس،ہیئر کٹنگ سیلون،پراپرٹی ڈیلرز،کنسٹرکشن سروسز،اکاؤنٹینٹ،آڈیٹرز،ٹیکس کنسلٹنٹس، کمپنی سیکرٹریز،کارپوریٹ لاء کنسلٹنٹس سروسز پر 5فیصد ،ٹیکسٹائل،لیدر،سرجیکل اور سپورٹس گڈز کی تیاری اور ایکسپورٹ پر 2فیصد جبکہ فرنچائزی سروسز پر 10فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.