اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرریوں کیلئے آئین کے آرٹیکل 175-Aمیں ترمیم کی جائے ‘ آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن
تقرری میں متعلقہ بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کے صدور کو مشاورت میں شامل کیا جائے ، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف زیر التوائے ریفرنسز کھولے جائیں حکومت برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے معاملے کو اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے ‘ پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام کنونشن کا مشترکہ اعلامیہ کنونشن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور جنرل (ر) حمید گل کے بیان کی بھی شدید مذمت کی گئی
ہفتہ 13 جون 2015 18:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرریوں کیلئے آئین کے آرٹیکل 175-Aمیں ترمیم کی جائے ، ججز کی تقرری میں متعلقہ بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کے صدور کو مشاورت میں شامل کیا جائے ، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف زیر التوائے ریفرنسز کھولے جائیں اور انکی کارروائی کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے ۔
یہ مطالبات کنونشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کئے گئے ۔ کنونشن میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ ، سپریم کورٹ بار کے صدر فضل حق عباسی ،ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کے صدور ، سیکرٹریز سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مشترکہ اعلامیہ میں سپریم کورٹ او رسیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف زیر التواء ریفرنسوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ان ریفرنسز کو قانون کے مطابق آگے بڑھایاجائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.