`بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر پوری توجہ دی جائے گی،آصف سعید منہیس
حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے3 ارب روپے فراہم کرے گی،250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 29ہزار خصوصی طلبا کو مفت یونیفارم‘ کھانا‘ کتابیں‘ امدادی آلات دیئے جاتے ہیں،صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن`
ہفتہ 13 جون 2015 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے تین ارب روپے فراہم کرے گی۔ بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر پوری توجہ دی جائے گی۔ صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی سماجی‘ معاشی اور مالی بحالی کے لئے میسر وسائل کے ساتھ ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
صوبہ بھر میں سپیشل افراد کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے بھی فراہم کرنے گی۔ آصف سعید منہیس نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل افراد کے لئے حکومت کی زیرنگرانی 250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں جہاں 29 ہزار سے زائد خصوصی (معذور)طلباوطالبات زیرتعلیم ہیں جہاں خصوصی افراد کو حکومت کی طرف سے یونیفارم‘ کھانا اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.