تما م اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے،18ویں ترمیم کے بعد وفاق کو صوبوں میں مداخلت کااختیار نہیں ,نیب اور ایف آئی اے صوبوں میں مداخلت نہیں کرسکتے, یہ کام اینٹی کرپشن کا ہے ،منشیات سندھ نہیں وزیرستان، فاٹا ،کے پی کے اور افغانستان میں ہوتی ہے ، نریندر مودی پاکستان دشمنی کے ایجنڈا پر کام کررہے ہیں ، ملک کے دفاع کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو اتحا د کا مظاہرہ کرنا ہوگا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 13 جون 2015 23:07
جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کردار ادا کررہے ہیں ، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور حکومت کو اپناکام کرنے دیا جائے ،18ویں ترمیم کے بعد وفاق کو صوبوں میں مداخلت کااختیار نہیں نیب اور ایف آئی اے صوبوں میں مداخلت نہیں کرسکتے یہ کام اینٹی کرپشن کا ہے ، منشیات کی پیداوار سندھ میں نہیں ہوتی بلکہ وزیرستان، فاٹا ،کے پی کے اور افغانستان میں ہوتی ہے ہزاروں میل سفر کرکے طے کرنے آنے والی نارکو ٹیکس کو راستے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں نہیں روکتے ،ایرانی تیل خیرپور یا جیکب آباد سے نہیں آتا بلکہ ایران سے آتا ہے راستے میں فورسز کی چوکیوں سے کراس ہوتا ہے اس کو کون نہیں روکتا اس پرسوچنا چاہئے ، رینجرز کو تھوڑا ان معاملات پر سوچنا ہوگا ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.