تل کی کاشت فوری شروع کرنے اور بہتر پیداوار کیلئے بھاری میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت
اتوار 14 جون 2015 12:54
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) محکمہ زراعت نے تل کے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت فوری شروع کرکے 15 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ وہ فصل کی کاشت زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پر کریں اور کاشت کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا انتخاب کیا جائے ۔
ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ تل کی فصل ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے جس کی کاشت سے متعلقہ کاشتکار بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد میں سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلینا چاہئے کیونکہ جب تک زمین اچھی طرح تیار نہیں ہو گی اس وقت تک بیج کا مناسب اگاؤ بھی ممکن نہ ہو گا جس سے مطلوبہ پیداوار کے حصول میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.