جرمن چانسلر انجیلامرکل کا کمپیوٹر سائبر حملے کی زد میں آنے کا انکشاف
اتوار 14 جون 2015 21:01
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل کے قانون سازی بارے آفس کا کمپیوٹر بھی سائبر حملے کی زد میں آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات ایک جرمن اخبار نے بتائی ہے ۔ سائبر حملہ مئی میں کیا گیا جب ملک کے ایوان زیریں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ روزنامہ بلڈ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ نہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سائبر حملہ قبل ازیں توقع کئے جانے والے سے کہیں زیادہ اور وسیع تھا اور بونڈسٹک نے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔
اس حملے نے مرکل کے بونڈسٹک دفتر میں رکھے گئے ایک کمپیوٹر کو متاثر کیا۔(جاری ہے)
بلڈ کا کہنا ہے کہ یہ کمپیوٹر ان کمپیوٹروں میں شامل تھا جن پر ٹروجن ہارس قسم کے حملے کا پتہ چلایا گیا تھا۔ جریدہ کے مطابق یہ پتہ جمعے کو لگا، حکام کو معلوم ہوا کہ بونڈسٹک میں پانچ کمپیوٹروں پر ٹروجن ہارس سافٹ ویئر پایا گیا ہے۔ مرکل کی کنزرویٹو سی ڈی یو بلاک کے ترجمان نے جریدے کو بتایا کہ وہ اس خبر کی تردید کا تصدیق نہیں کر سکتا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سائبر اٹیک کا ذمہ دار کون ہے۔ مرکل کی سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ حکومتی اور بنڈس کی ویب سائٹ ایک آن لائن اٹیک میں جنوری میں بلاک ہو گئی تھی، جس کی ذمہ داری روس نواز گروپ نے قبول کی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.