لیبیا میں جنگجو گروپ کے ہاتھوں داعش کا کمانڈر گرفتار،درنہ پر قبضے لے لیے داعش اور مجلس مجاہدین کے درمیان شدید لڑائی جاری
اتوار 14 جون 2015 21:01
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں ایک اسلامی جنگجو تنظیم نے دولت اسلامیہ شام وعراق (داعش) کے یمن سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق درنہ میں مقامی لوگوں اور ان کے اتحادی اسلامی جنگجووٴں پر مشتمل مجلس مجاہدین کی داعش کے ساتھ شہر پر قبضے کے لیے دوبدو لڑائی ہورہی ہیں اور ہفتے کے روز شہر میں ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔
مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ مجلس مجاہدین نے مسلح افراد کے ساتھ مل کر داعش کے جنگجووٴں کو درنہ کے بیشتر علاقوں سے پسپا کردیا ہے اور ان سے ایک عدالتی احاطے کا کنٹرول بھی واپس لے لیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ لڑائی میں ایک مصری سمیت داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر کے وسط میں متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور وہاں بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
داعش کے جنگجو شہر کے دو علاقوں راس الحلیل اور فتیحہ میں موجود ہیں۔درنہ لیبیا کا پہلا شہر ہے جہاں داعش نے گذشتہ سال سب سے پہلے اپنا اثرو رسوخ جمایا تھا اور انھوں نے شہری علاقوں پر قبضے کے بعد بتدریج اسلامی قوانین نافذ کردیے تھے۔اس کے بعد اس نے عوامی مقامات پر سگریٹ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی لگا دی تھی۔درنہ میں مجلس مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے داعش کے کمانڈر کا نام ابوالبرا ء الایزدی بتایا گیا ہے۔وہ گذشتہ سال عراق میں داعش کی قیادت کا نمائندہ بن کر درنہ میں آیا تھا۔تاہم داعش کو لیبیا میں مقامی سطح پر زیادہ حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے اور مجلس مجاہدین اس کی سخت مزاحمت کررہی ہے۔ان متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان گذشتہ ہفتے مجلس کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کے بعد لڑائی شروع ہوئی تھی جس کے بعد مجلس نے داعش کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.