لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کی نوکریوں کے لئے بجٹ میں فنڈز فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 15 جون 2015 11:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود نابینا افرادکو ان کے منظور شدہ تین فیصد کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہیں جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تین فیصد کوٹے کے تحت معذور افراد کی وفاق میں چار ہزار سے زائد اور پنجاب میں پینتیس سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں مگر حکومتی نااہلی کی وجہ سے نابینا افراد سڑکوں پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں آسامیاں خالی ہونے کے باوجود معذور افراد کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص نہیں کئے گئے ۔جس پر عدالت نے معذور افراد کے کوٹے پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو انیس جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.