انڈونیشیا،آتش فشاں متحرک ہونیسے2700 افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے
پیر 15 جون 2015 13:45
جکارتہ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انڈونیشیا کے کوہ سینہ بو میں آتش فشاں متحرک ہونے کے باعث 2 ہزار 7 سو سے زیادہ افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں کوہ سینہ بو میں واقعہ آتش فشاں متحرک ہو گیا ہے اور اس سے نکلنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل تین کلو میٹر تک بلندی تک پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ اس سے نکلنے والا لاوہ پہاڑ کے شمالی اور مشرقی علاقے کی جانب پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔
کوہ سینہ بو کا آتش فشاں دنیا کے تیس بڑے آتش فشاؤں میں سے ایک ہے اور حکام نے رواں برس کے آغاز میں ہی اس کے پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا تھا ‘ آتش فشاں کے متحرک ہونے کے باعث 2ہزار 7 سو سے زیادہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فروری 2014ء کے بعد سے یہ آتش فشاں 11افراد کی جان لے چکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.