پاکستان اور بھارت اپنے جوہری اثاثوں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں،تھنک ٹینک
پیر 15 جون 2015 15:48
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پاکستان اور بھارت دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کے رجحان کے باوجود اپنے جوہری اثاثوں کو بڑھارہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قائم پیس ریسرچ انسٹیٹوٹ (ایس آئی پی آرآئی )نے اپنیسالانہ رپورٹ میں کہا ہے عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ کے رحجان کے باوجود جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
2010سے 2015کے درمیان 90فیصد جوہری ہتھیار رکھنے والے امریکا اور روس نے بڑی تعداد میں نیوکلیئر وارہیڈز میں کمی کی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں موجود 22400، وارہیڈز کم ہو کر 15850ہو گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان ممالک نے ’وسیع اور مہنگے طویل المدتی ماڈرنائزیشن پروگرام‘ بھی تیار کیے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق تسلیم شدہ جوہری طاقت کے حامل دیگر 3بڑے ملکوں میں چین کے پاس 260، فرانس کے پاس 300اور برطانیہ کے پاس 215وارہیڈز ہیں۔
یہ تینوں ملک بھی جوہری ہتھیاروں کا نیا نظام ترتیب دے رہے ہیں، یا جوہری ہتھیاروں کو ترقی دے رہے ہیں۔ دیگر ایٹمی ملکوں میں بھارت کے پاس 90سے 100وارہیڈز، پاکستان کے پاس 100سے 120وارہیڈز اور اسرائیل کے پاس 80وارہیڈز ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان مسلسل اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کررہے ہیں، جبکہ اسرائیل نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں۔ شمالی کوریا کے پاس 6سے 8وارہیڈز ہوسکتے ہیں، لیکن درست تعداد بتانا مشکل ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.