صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو (کل )پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے
بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے جلد متوقع دورے کے انتظامات ،انکے پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا جائیگا
پیر 15 جون 2015 17:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو (منگل) پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے جلد متوقع دورے کے انتظامات اور انکے پروگرام کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ مقامی حکومتوں کے ستمبر میں ہونیوالے انتخابات کے ضمن میں حلقہ بندیوں پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس میں تمام ضلعی صدور اور الائیڈ ونگز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ میاں منظور احمد وٹو پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کے متعلق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جسکا اجلاس اسلام آباد میں 17 جون کو چیئرمین بلاول بھٹو اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں ہو رہا ہے۔اسکے علاوہ وہ اجلاس میں پنجاب کے حالیہ بجٹ کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گے جس سے زراعت کے شعبے میں کسانوں کے مسائل میں اور اضافہ ہو ا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.