سندھ کے بجٹ میں شہری و دیہی کی تفریق ختم نہ کی گئی تو مسائل کے حل کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے جائیں گے،خواجہ اظہار الحسن
پیر 15 جون 2015 18:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ میں شہری اور دیہی کی تفریق ختم نہ کی گئی تو پھر مسائل کے حل کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی بجٹ تجاویز پر سنجیدگی سے بات چیت کرے تو ایم کیو ایم مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم یہ مذاکرات فوٹو سیش تک محدود نہیں ہونے چاہئیں ۔
عوامی مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم کی تجاویز کو نئے مالی کے بجٹ میں شامل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت سید سردار احمدنے کی ، جس میں ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے مذاکرات کی دعوت پر غور کیا گیا ۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی ہمیں معلوم ہے ۔ یہ روایتی اور عوام دشمن بجٹ ہے ، جس میں پرانی اسکیموں کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی تعاون سے جو 15 منصوبوں کا ذکر بجٹ میں کیا گیا ہے ، اس میں سے ایک منصوبہ بھی کراچی کے لیے نہیں ہے ۔ کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کا منصوبہ بجٹ تقریر میں تو شامل ہے لیکن دستاویزات میں اس کا کوئی ذکر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے مطالبات ہی ایم کیو ایم کی آواز ہے ۔ ہمارے مطالبات سیاسی نہیں ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی ہو ۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اگر پیپلز پارٹی سنجیدگی سے بجٹ منظوری اسمبلی سے حاصل کرنا چاہتی ہے تو ایم کیو ایم کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی سفارشات پر غور ہونا چاہئے ۔ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کا 57 فیصد ضلعی حکومتوں کے توسط سے خرچ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی سمیت صوبے بھر کے مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت نے عملی اقدامات نہ کیے تو پھر بھرپور احتجاج کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.