ضرب عضب کی کامیابی کے تمام کریڈٹ کی مستحق ہماری
مسلح افواج ہیں: چودھری شجاعت حسین/ پرویزالٰہی قوم کیلئے جان جیسی عظیم قربانی پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین راستہ اس عظیم مقصد کی تکمیل ہے آپریشن جنرل راحیل شریف کے پختہ عزم اور یقین محکم کا مظہر ہے، شمالی وزیرستان کے عوام کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے: مشترکہ بیان
پیر 15 جون 2015 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے تمام کریڈٹ کی مستحق ہماری مسلح افواج ہیں، پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے اپنی قیمتی جانوں تک کی عظیم قربانی پیش کر کے مادرِوطن کو اندرونی شورش سے محفوظ رکھنے کیلئے ایسی مثال قائم کی ہے جس پر پاکستانی قوم تااَبد اُن کی ممنون و محسون رہے گی اور ان پر فخر کرے گی۔
ضرب عضب کے ایک سال کی کامیاب تکمیل پر دونوں مسلم لیگی قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مادرِوطن کے ان سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہوں نے جس عظیم مقصد کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس عظیم مقصد کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج جہاں ہم پاک فوج کے شہداء، زخمیوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہاں پوری قوم شمالی وزیرستان کے عوام کی قربانیوں پر ان کی بھی مشکور ہے اور انہیں فراموش نہیں کر سکتی جنہوں نے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت اپنے گھر بار چھوڑنے اور آپریشن کی کامیابی کیلئے پاک فوج سے مکمل تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس آپریشن کا آغاز اور کامیابی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاکستان کی سلامتی و یکجہتی کے تحفظ اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی داخلی و خارجی دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے عزمِ مصمم اور یقین محکم کی عکاس ہے جس پر ان کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، آج ہماری آنکھیں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلبا اور دیگر شہداء کی یاد میں بھی نمناک ہیں جن کا خونِ ناحق صرف اس لیے بہایا گیا کہ وہ محب وطن پاکستانی تھے۔`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.