پی ٹی آئی کانادرا کی جانب سے پی ٹی آئی پر گمراہ کن مہم چلانے کے الزامات کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
نہ تو ہمارے وکیل اور نہ ہی الیکشن ٹریبونل کے جج نے ضمنی رپورٹ طلب کی ٗ شیریں مزاری کا بیان
پیر 15 جون 2015 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پی ٹی آئی پر گمراہ کن مہم چلانے کے الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ نہ تو ہمارے وکیل اور نہ ہی الیکشن ٹریبونل کے جج نے ضمنی رپورٹ طلب کی۔
انہوں نے کہا کہ نادرا نے اس حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔شیریں مزاری نے نادرا کو چیلنج کیا کہ وہ ایسی کسی درخواست کا ثبوت پیش کرے۔ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ نادرا کا جھوٹ اس بات کا عکاس ہے کہ اس پر حکومت کا کتنا دباؤ ہے شیریں مزاری نے کہا کہ ان کی جماعت نادرا کے اس بیان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ نادرا نے تحریک انصاف پر گمراہ کن مہم کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پی ٹی آئی کی قیادت نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
اْس نے موقع کا استعمال کرتے ہوئے نادرا ملازمین کی یونین کے اراکین کے ساتھ ملاقاتوں میں انہیں دھرنوں اور رجسٹریشن کے مراکز کو بند کرنے پر اکسایا ہے۔نادرا کے ترجمان نے کہا کہ ’’ضمنی رپورٹ، انتخابی ٹریبونل کو دونوں جماعتوں کے وکیلوں کی درخواستوں پر جمع کرائی گئی تھی، تاہم کارروائی کے دوران جب پی ٹی آئی کے وکیل نے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے ضمنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے نادرا سے درخواست کی تھی تو نادرا کے چیئرمین نے پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر مبنی ایک خط فاضل جج کے سامنے پیش کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.