Live Updates

عمران خان الیکشن ٹربیونل کو ختم کرنے کے مجاز نہیں ، یوسف ملک گبول

منگل 16 جون 2015 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل کے رکن یوسف ملک گبول نے فیصلے پر عدم عمل درآمد کی صورت میں الیکشن کمیشن میں جانے کی دھمکی دے دیدی ہے۔پارٹی ری الیکشن میں دوبارہ کرپٹ لوگ سامنے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرت ہوئے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ٹریبونل کے رکن یوسف ملک گبول نے کہاکہ یہ توفیصلہ کا پہلا حصہ ہے دوسرے فیصلے میں دھاندلی میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں گے۔

انٹراپارٹی انتخابات میں پیسہ بہانے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ 15 روز بعد ٹریبونل دوبارہ سماعت کرے گا اور مزید احکامات جاری کرے گا۔یوسف ملک نے کہاکہ انصاف کی باتیں کرنے والی پارٹی میں ناانصافی کیوں ؟ تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن کرپٹ نہیں۔انٹراپارٹی الیکشن کی دھاندلی میں جولوگ ملوث ہیں وہ پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکر نہیں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :