پیرس: پاک فضائیہ کے ’ٹام کروز‘ نے دنیا میں دھوم مچا دی، سوشل میڈیا پر بھی مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 15:31

پیرس: پاک فضائیہ کے  ’ٹام کروز‘  نے دنیا میں دھوم مچا دی، سوشل میڈیا ..

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : ہالی وڈ فلموں کے شوقین ٹام کروز کو کیسے بھول سکتے ہیں جن کی فلم ”مشن امپوسیبل“ نے ایک طویل عرصے تک سینما گھروں اور فلم بینوں کے دلوں پر حکمرانی کی. لیکن ٹام کروز کی ہی جیسی خدو خال کے حامل پاک فضائیہ کے افسر نے بھی حال ہی میں دھوم مچا دی. فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ایئر شو میں جہاں جے ایف تھنڈر نے شاندار کرتب سے دھوم مچائی وہیں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ اسکوارڈن لیڈر یاسر کے سوشل میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پران کی تصویر نے لوگوں کو حیران اور پریشان کردیا کہ یہ ٹام کروز ہیں یا ان جیسا کوئی اور۔

(جاری ہے)

اس ٹویٹ میں اسکوارڈن لیڈر یاسر پیرس ایئر شو میں شریک اٹلی میں پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جے ایف تھنڈر 17 کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں، کالے رنگ کا چمشہ لگائے اور پاک فضائی کے یونیفارم میں ملبوس ہو کر بریفنگ دیتے یاسر فلم ’’ٹاپ گن‘‘ میں کھڑے ٹام کروز کی طرح دکھائی دے رہے ہیں.یاسر کی اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھنے پر اکثر لوگ دھوکا کھا گئے اور انہوں نے اپنے ٹویٹ میں تسلیم کیا کہ وہ پہلے یہی سمجھے تھے کہ یہ تصویر ٹام کروز کی کسی فلم سے لی گئی ہے لیکن جب غور سے دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ یاسر کے چہرے کے خدوخال ٹام کروزسے محض ملتے ہی نہیں بلکہ ان کم و بیش انہی کے جیسے ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے ٹام کروز کو پیرس شو میں بھیجنا ایک اچھی حکمت عملی ہے .

متعلقہ عنوان :