Live Updates

تنظیمی کمیٹی ختم ہوچکی ہے لہذا ڈسپلنری کمیٹی کا بھی کوئی وجود باقی نہیں رہا : سربراہ تحریک انصاف عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 16 جون 2015 22:52

تنظیمی کمیٹی ختم ہوچکی ہے لہذا ڈسپلنری کمیٹی کا بھی کوئی وجود باقی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ تنظیمی کمیٹی ختم ہوچکی ہے لہذا ڈسپلنری کمیٹی کا بھی کوئی وجود باقی نہیں رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس وجیہہ الدین ٹریبونل کی جانب سے جہانگیر ترین ، نادر لغاری، پرویز خٹک سمیت دیگر رہنماوَں کیخلاف فیصلے کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے آنے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ چونکہ پارٹی کی تنظیمی کمیٹی ختم ہوچکی ہے لہذا ڈسپلنری کمیٹی کا بھی کوئی وجود باقی نہیں رہا۔ ڈسپلنری کمیٹی اپنا کام مکمل کرکے ختم ہو چکی ہے اور اب اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے لہذا ڈسپلنری کمیٹی کے پاس پارٹی میں کسی کو بھی برطرف کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات