پنجاب یونیورسٹی کا ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 17 جون 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میں اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ ماہ رمضان میں یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کے لیے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :