صحت مند معاشرئے کے قیام کیلئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے،وقار الزاماں کیانی

سبی صوبہ بھر میں کھیلوں کے حوالے سے انتہائی معروف خطہ ہے،کھلاڑی ملک و قوم کے سرمایہ اور سفیر ہوتے ہیں ، ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات

جمعرات 18 جون 2015 17:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء )صحت مند معاشرئے کے قیام کے لیے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے،سبی صوبہ بھر میں کھیلوں کے حوالے سے انتہائی معروف خطہ ہے،کھلاڑی ملک و قوم کے سرمایہ اور سفیر ہوتے ہیں جو امن کا پیغام پھیلاتے ہیں سالانہ سبی میلہ 2015کے سلسلے میں کھیلوں کا انعقاد صحت مند سرگرمیوں کو تقویت فراہم کرتا ہے ضلعی انتظامیہ سبی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی دستیاب وسائل میں کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات و چیئرمین اسپورٹس کمیٹی راجہ وقارالزماں کیانی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی نے آفیسر کلب میں سالانہ سبی میلہ 2015کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس اور سنوکر کے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر کیا،تقریب تقسیم انعامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ جمعہ خان مندوخیل ،سینئر سول جج عنایت کاکڑ،منیجر حبیب بینک ممتاز احمد،منیجر الائیڈ بینک دستگیر بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقیات محمد امین ،پروگرام آرگنائزر پرویز احمد بادینی سمیت کثیر تعد اد میں شائقین کھیل نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت مند معاشرئے کے خواب کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے کھیلوں کا فروغ لازمی ہے جبکہ نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور ان کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ جشن سبی جو کہ نہ صرف سبی بلکہ صوبہ بھر کے عوام لیے ایک اہم ایونٹ ہے جس میں نہ صرف تجارتی ،ثقافتی،تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں بلکہ کھیلوں کے مقابلے بھی جشن سبی کا ایک اہم حصہ ہے جس میں ضلع بھر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ 2015کے سلسلے میں کھیلوں میں حصہ لینے والے وہ کھلاڑی جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سبی کھیلوں کے حوالے سے صوبہ بھر میں مشہورومعروف ہے جس کا سہرا چیئرمینآرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ کے سر جاتا ہے ،دریں اثناء تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی راشد محمود ،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی،جوڈیشل مجسٹریٹ جمعہ خان مندوخیل و دیگر نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیئے۔