پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 50ہزار تعلیمی وؤچرز تقسیم کر دیئے ‘ انیلہ سلمان

جمعہ 19 جون 2015 15:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 50ہزار نامزد وؤچرز کی تقسیم کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ وؤچرز جنوبی پنجاب کے پارٹنر سکولوں میں تقسیم کیئے گئے ہیں۔ یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے یہا ں اپنے دفترمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں بتائی ۔اجلاس میں مختلف افسران موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے بتایا کہ 50ہزار وؤچرز بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، لودھراں، لیہ، ملتان ، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور وہاڑی کے تقریباً ساڑھے چار سو پارٹنر سکولوں میں تقسیم کیئے گئے ہیں۔

یہ سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم بے وسیلہ بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کا انتہائی موثر اور مفید منصوبہ ہے جس کے تحت ضرورت مند بچوں کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کا حق ملا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 50ہزار وؤچرز کی فراہمی سے جنوبی پنجاب کے مستحق بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کا موقع ملے گا۔ اس طرح "پڑھوپنجاب، بڑھو پنجاب"کے مقا صد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :