جامعہ سندھ جامشورو کے کنٹرولر امتحانات کا اعلان

جمعہ 19 جون 2015 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) جامعہ سندھ جامشورو کے کنٹرولر امتحانات سالانہ غلام مرتضیٰ سیال نے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں بی اے (ریگیولر/ایکسٹرنل) بی کام، بی ایس سی ہوم اکنامکس (ریگیولر) پارٹ ون اور ٹو، ایم اے (پریویس فائنل) ایکسٹرنل، سالانہ امتحان 2015 کے امتحانی فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا ہے، امتحانی فارم 10 آگست تک بغیر لیٹ فی کے جمع کیے جائیں گے، 11 سے 31 آگست تک 1000روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کیے جائیں گے، یکم سے21 ستمبر تک 2000روپے لیٹ فی، 22ستمبر سے 15 آکتوبر تک 3000روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم متعلقہ کالیجز کے آفیسوں میں فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :