اسلامیہ کالجیٹ سکول کے آٹھ طلباء نے پشاور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشن ہولڈرزمیں جگہ بنالی

ہفتہ 20 جون 2015 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) اسلامیہ کالجیٹ سکول کے آٹھ طلباء نے اسلامیہ کالجیٹ سکول کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی پشاور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ نتائج میں سیکنڈری بورڈ پشاور کے ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشن ہولڈرزمیں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پشاوربورڈکے زیر اہتمام ٹاپ ٹوئنٹی پوزیش ہولڈرزمیں تقسیم اسناد کی ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں اسلامیہ کالجیٹ سکول کے نور محمدنے1031نمبرحاصل کرکے پشاور بورڈ میں چھٹی ، سبحان علی نے 1028نمبر حاصل کرکے نویں ، محمد اسامہ نے 1025نمبر حاصل کر کے بارھویں،اسرار احمد نے1024نمبر حاصل کرکے تیرھویں،ارسلان وارث نے 1023نمبرحاصل کرکے چودھویں،گوہر رشید نے 1022نمبر،مسعود خان1021،ذیشان اقبال نے1017نمبرحاصل کرکے بالترتیب پندرھویں،سولویں اوربیسویں پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن قیصر عالم نے بحیثیت مہمان خصوصی اسلامیہ کالجیٹ سکول کے آٹھ ہونہار طلباء میں سرٹیفیکٹ اورنقدانعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :