جامعہ بلوچستان کی جانب سے بی ایڈ ضمنی2013اورسالانہ2014کے امتحانی فارم جمع کرانے کی نئی تاریخوں کا اعلان

ہفتہ 20 جون 2015 21:01

کوئٹہ۔20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) جامعہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ ضمنی2013اورسالانہ2014کے امتحانی فارم جمع کرانے کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ30جون1000روپے اضافی فیس کے ساتھ06جولائی، دوگناہ فیس کے ساتھ11جولائی اور سہ گناہ فیس کے ساتھ امتحانی فارم16جولائی2015تک جمع کئے جاسکیں گے۔ ان تاریخوں کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء جامعہ کے ایک اور اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ2013کے ضمنی امتحانات کی تاریخ میں توسیع کر دی گی ہے۔ جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ27جون، دوگناہ فیس کے ساتھ01 جولائی اور سہ گناہ فیس کے ساتھ04جولائی2015تک امتحانی فارم جمع کئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :