سوات ، میں لڑائی جھگڑوں اور حادثات میں50 سے زائد افراد زخمی

ہفتہ 20 جون 2015 22:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) سوات ،رمضان المبارک کا دوسراروزہ ،لڑائی جھگڑوں اور حادثات میں پچاس سے زائد افراد زخمی،سنٹرل ہسپتال زخمیوں سے بھر گیا،سٹاف غائب،ایم پی اے کاہنگامی دورہ بھی بے سودرہا،عوام نے ہسپتال عملہ کے بے حسی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

سوات میں پہلے رمضان المبارک کوگرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کا پارہ چڑھ گیا مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں افطاری کے وقت لڑائی جھگڑوں اور حادثات میں میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیئے گئے جبکہ متعدد افراد کو حوالات کی سیر بھی کرادی گئی،ادھر ہسپتال میں عملہ موجود نہ ہونے کیوجہ سے زخمی کراہتے رہے ،میڈیا کے نمائندوں نے مقامی ایم پی اے اور ایم ایس کو بروقت صورتحال سے اگاہ کیا اور تقریباًدو گھنٹے بعددونوں ہسپتال پہنچ کر بے بسی کے تصویر بن گئے باوجود ان دونوں کے ہسپتال انے سے بھی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوسکا اور مقامی کالجوں کے طلباء ہسپتال میں زخمیوں کا علاج کرتے رہے۔

جس پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :