بھارتی وزیر دفاع میڈیا سے ناراض ،6 ماہ تک بات نہ کرنے کا فیصلہ

میرے بولنے پر لوگ چیزیں تلاش کرنے لگتے ہیں، میڈیا نے میری تقریر کو اصل مفہوم سے ہٹ کر پیش کیا ،منوہر پریکر

اتوار 21 جون 2015 17:38

بھارتی وزیر دفاع میڈیا سے ناراض ،6 ماہ تک بات نہ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء ) گذشتہ دنوں اپنے متنازع بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکرنے آئندہ 6 ماہ تک میڈیا سے بات نہ کرنے فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر کا کہنا ہے کہ میں زیادہ بات نہیں کروں گا، کیونکہ میرے بولنے پر لوگ چیزیں تلاش کرنے لگتے ہیں‘۔

انھوں نے یہ بات کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ اور رافیل جیٹ طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

(جاری ہے)

پاریکر نے دو ٹوک الفاظ میں کسی بھی قسم کے بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’آئندہ 6 ماہ تک میڈیا سے بات نہیں کریں گے‘۔اس موقع پر وزیر دفاع نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میڈیا نے ان کی تقریر کو اصل مفہوم سے ہٹ کر پیش کیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر جو کہ ریاست گوا کے سابق وزیراعلیٰ بھی تھے گذشتہ کئی روز سے یہاں کیمپنگ میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ منوہر پریکر نے گذشتہ دنوں اپنے متنازع بیان میں کہا تھا کہ ’دہشت گردی کا اختتام دہشت گردی‘ سے ہی ہوسکتا ہے۔بھارتی وزیر دفاع کے اس متنازع بیان پر ملک میں اور ملک سے باہر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :