پنجاب یونیورسٹی میں تین ری کنڈیشنڈ بسوں کا افتتاح

پیر 22 جون 2015 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طلباء و طالبات، اساتذہ اور ملازمین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے تین بسوں کی ری کنڈیشنگ کے بعد ان کا افتتاح کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وائس چانسلر آفس کے باہر منعقدہ تقریب میں اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، سینئر ٹرانسپورٹ آفیسر وزیر خان اور ٹرانسپورٹ ونگ کا عملہ موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :