میٹرو بس منصوبے وقت پر مکمل ہو سکتے ہیں تو بجلی کے کیوں نہیں؟‘ڈاکٹر طاہر القادری
کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی میں ہونے والی اموات پر دکھ ہے ،حکمران نا اہل اور بے حس ہیں 8 سوارب گردشی قرضہ کی ادائیگی اور 50فی صد بجلی مہنگی کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں کیوں نہیں ‘ٹیلی فون پر گفتگو
پیر 22 جون 2015 21:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور لو ڈشیڈنگ کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی اموات پر دلی افسوس ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔میٹرو بس کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہو سکتے ہیں تو بجلی کے منصوبے کیوں نہیں ؟انہوں نے کہا کہ افسوس عالمی سطح پر پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکمران توانائی بحران پر قابو نہ پا سکے ۔
وہ گزشتہ روز لندن سے مرکزی میڈیا سیل سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر مقدمات بے حس حکمرانوں کے خلاف درج ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایوان وزیر اعظم،ایوان صدر اور ایوان وزرائے اعلیٰ لوڈ شیڈنگ فری ہیں۔اس لئے حکمرانوں کے کانوں تک عوام کی چیخیں نہیں پہنچ رہیں۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے روزہ داروں اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔
حکمرانوں نے 6ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا اب ہر روز ایک نئی تاریخ دے رہے ہیں ۔ان کے پاس توانائی کے بحران کا حل یا کو ئی پالیسی ہوتی تو روز قوم کے سامنے نیا جھوٹ نہ بولتے۔انہوں نے کہاکہ حکمران خدا کا خوف کریں وہ عوام کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 8سو ارب کا گردشی قرضہ ادا کرنے ،بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 50فی صد اضافہ کرنے اور جی بھر کے اووربلنگ کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کنٹرول کیوں نہیں ہو رہی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.