ہیراتھ کو قابو کر لینا ہی جیت کا سبب بنا ‘وقار یونس
منگل 23 جون 2015 12:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ہیراتھ کو قابو کر لینا ہی جیت کا سبب بنا ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا کہ بلے بازوں کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے رنگانا ہیراتھ کو بڑے اعتماد سے کھیلا ‘خاص کر سرفراز احمد نے جس اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اس نے رنگانا ہیراتھ کو دباوٴ سے باہر نہیں آنے دیا۔
وقاریونس نے کہا کہ رنگانا ہیراتھ ورلڈ کلاس بولر ہیں جنھوں نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دوسری ٹیموں کے خلاف بھی قابل ذکر بولنگ کی ہے تاہم پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے ہیراتھ کو جس اعتماد سے کھیلا اس پر انھیں حیرت نہیں ہے کیونکہ انھیں پتہ ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بڑے باصلاحیت ہیں۔(جاری ہے)
وقاریونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی جیت میں منظم بولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا اور صرف سپنروں نے ہی نہیں بلکہ وہاب ریاض نے بھی عمدہ بولنگ کی اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کیں۔
انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کی ان دونوں نے پاکستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ میچ جتوائے ہیں ۔یاسر شاہ اس وقت دنیا کے چند بہترین لیگ اسپنروں میں سے ایک ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم گذشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آ رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ون ڈے کے مقابلے میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہر کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ میں اپنی ذمہ داری کے بارے اچھی طرح معلوم ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم نے چند کیچ گرائے تاہم مجموعی طور پر اس نے تینوں شعبوں میں سری لنکا سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔وقاریونس نے کہا کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوجانا پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکاہے کیونکہ ٹیم جیسے ہی سیٹ ہوتی ہے اس طرح کی صورت حال سامنے آجاتی ہے۔وقار نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ حفیظ اپنا بولنگ ایکشن جلد سے جلد کلیئر کرائیں کیونکہ وہ ٹیم میں پانچویں بولر کی ذمہ داری بخوبی نبھاتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ اس کا اثر ٹیم پر نہ پڑے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.