امراض قلب سے بچنے کیلئے روزے دار نمک اور چکنائی کا کم استعمال کریں‘ ماہرین

منگل 23 جون 2015 16:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء)ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دل سوچتا نہیں صرف دھڑکتا ہے،دل ایک پمپ کا کام کرتا ہے اور اس کی وجہ سے خون پورے جسم میں گردش کرتا ہے آج کے دور میں لوگ بیٹھتے زیادہ ہیں اورچلتے پھرتے کم ہیں، ان کی خوراک اور دوسری عالامات کی وجہ سے دل کے امراض بہت عام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین طب یونانی حکیم عبدالوحید سلیمانیکے مطابق دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے انسان کو کھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ خاص طور پر روزے داروں کو نمک اور چکنائی کااستعمال کم کرنا چاہیے۔ ادارہ سلیمانی کا تیار کردہ جواہر مہرہ اور عرق قلبی کا استعمال دل اور شریانوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے بہت مفید ثابت ہو رہا ہے۔