پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،22پی ایچ ڈی synopsis کی منظوری

منگل 23 جون 2015 17:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں22 پی ایچ ڈی Synopses،6جائزہ رپورٹس ،8پینل آف ایگزامینرز،4توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے5کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، پروفیسر ڈاکٹر مبشراحمدبٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ، پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم خان، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی ،ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی،چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اورا یڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔

اجلاس میں 24جون 2015ء کو یونیورسٹی سروس سے ریٹائر ہونے والے ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :