شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید ، 6 زخمی

منگل 23 جون 2015 23:04

شمالی وزیرستان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 1 اہلکار شہید ، 6 زخمی ہوگئے ، شہید کاجسد خاکی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاری کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ، شہید کی لاش اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :