سلمان خان کے خلاف 250کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیاگیا
جمعرات 25 جون 2015 12:32
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”ویر “ کے پروڈیوسر وجے گیلانی نے اداکار کے خلاف250کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ کردیا ہے۔وجے گیلانی کا موقف ہے کہ سلمان خان کی وجہ سے وہ عدالت میں پیشیاں بھگتنے پر مجبور ہوئے جس کی وجہ سے ان کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا۔ دونوں کے بیچ تنازعہ فلم ویر کے لیے ادائیگی کے معاملے پر شروع ہوا تھا۔
وجے گیلانی کا موقف ہے کہ سلمان نے ان سے اس فلم کو پروڈیوس کرنے کی درخواست کی جسے انھوں نے قبول کیا اور سلمان کو فلم میں کام کا معاوضہ دس کروڑ روپے دیا جب کہ اس وقت سلمان7-8کروڑ روپے معاوضہ لیتے تھے۔ دونوں کے بیچ یہ بھی طے پایا کہ اگر فلم ہٹ ہوئی تو پہلے پندرہ کروڑسلمان خان کو ملیں گے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے دونوں میں تحریری معاہدہ بھی ہوا۔بدقسمتی سے فلم فلاپ ہوئی جس کے بعد سلمان خان نے انھیں ایک نوٹس بھیجا۔
وجے یہ معاملہ سینما اور ٹی اداکاروں کی ایسوسی ایشن میں لے گئے جہاں سے ان کے حق میں فیصلہ آیا۔ وجے کا کہنا ہے عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے تاہم سلمان کی جانب سے انھیں ہراساں کیا جارہا ہے اور بے بنیاد کیسز میں الجھا کے ان کا وقت اور سرمایہ برباد کیا جارہا ہے، جس وجہ سے انھوں نے سلمان خان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.