امریکا کے مقامی شدت پسند، جہادی عناصر سے زیادہ خطرناک ہیں،امریکی اخبار

جمعرات 25 جون 2015 13:24

امریکا کے مقامی شدت پسند، جہادی عناصر سے زیادہ خطرناک ہیں،امریکی اخبار

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء)ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے مقامی بنیاد پرست افراد، جہادی عناصر سے زیادہ خطرناک ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001 میں امریکا میں القاعدہ کے حملوں کے بعد سے 14 برس میں انتہا پسندی کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ دہشت گردوں کے ان حملوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے تجزیے سے یہ حیران کن بات سامنے آتی ہے کہ ان میں سے زیادہ تر حملے امریکا کے مقامی بنیاد پرست افراد کی جانب سے کیے گئے۔ غیرمسلم انتہا پسندوں کی جانب سے 19 حملوں میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ خود کو جہادی کہنے والوں نے امریکا میں اس عرصے میں 7 حملے کیے جن میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی پولیس بھی مقامی شدت پسندوں کو بڑا خطرہ سمجھتی ہے۔ امریکی پولیس میں کرائے گئے سروے میں 74 فیصد اہلکاروں نے حکومت مخالف شدت پسندوں کو بڑا خطرہ قرار دیا جب کہ 39 فیصد کا خیال تھا کہ القاعدہ سے منسلک شدت پسند زیادہ بڑا خطرہ ہیں۔