سندھ میں قیامت خیز گرمی میں اموات کا سلسہ تھم نہ سکا ‘حیدرآباد میں مزید سات افراد جاں بحق

جمعرات 25 جون 2015 13:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) سندھ میں قیامت خیز گرمی میں اموات کا سلسہ تھم نہ سکا،حیدرآباد میں مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے بھر میں سات روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 63ہوگئی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا، بچی اور خاتون سمیت سات افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے،حیدرآباد میں سات روز کے دوران مرنے والے افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے،سندھ میں پڑنے والی شدید گرمی سے اب تک تریسٹھ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :