پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے پاکستان بھر میں پرائیوٹ مدارس کو الحاق کی دعوت دیدی

جمعرات 25 جون 2015 15:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء ) حکومت پاکستان تعلیمی ادارہ” پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ“ نے پاکستان بھر میں موجودپرائیوٹ دینی مدارس کو الحاق کی دعوت دی ہے اور جلد ہی حکومتی ادارہ ” پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ“ کے بجائے پاکستان اسلامک ایجوکیشن کمیشن نام رکھنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے آرڈیننس2001کے مطابق پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈکا قیام عمل میں لایا گیا تھاجس کے بنیادی مقاصد میں اہم بات یہ تھی کہ حکومتی اس تعلیمی بورڈ کے ماتحت پاکستان کے پرائیوٹ دینی مدارس الحاق کریں گے تاکہ مجموعی طور پر انہیں ایک ہی حکومتی نصاب پڑھانے ، امتحان لینا اور بی اے اور ایم اے کے مساوی سندکو بھی جاری کرنا تھا۔

مگر طویل عرصے گزر جانے کے بعد پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں منظوری کے بعد نئے سرے سے دینی مدارس کے الحاق کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے گیارہ سال بعدہونے والے ساتویں اجلاس میں جہاں کئی اہم فیصلے کیے گئے وہاں دو اہم فیصلے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا نام تبدیل کرکے پاکستان اسلامک ایجوکیشن کمیشن اور اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں ۵۰۰ پرائیویٹ مدارس کو الحاق کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

خوش آئند بات یہی ہے اس حکومتی ادارہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے مقاصد کی تکمیل کی جانب قدم بڑھایا ہے اور دینی مدارس کو دعوت دی ہے کہ دینی مدارس کے طلبا‘ کے لیے مختلف فنی اور تربیتی کورسز کے اجزاء کے ساتھ اساتذہ کرام کے لیے بھی معلوماتی تدریسی کورسز رکھے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :